موجودہ اقتصادی صورتحال کے بارے میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے اجلاس کا انعقاد

0

۳۰ جولائی کو چینی صدر شی جن پھنگ کی صدارت میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیوروکا اجلاس منعقد ہوا جس میں موجودہ اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے دوسری ششماہی میں اقتصادی ترقی کے لیےانتظامات کیے گئے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ وبائی صورتحال کے تناظر میں بیرونی ماحول پیچیدہ ہورہا ہے ۔ ملک کے اندر  اقتصادی بحالی کو غیر مستحکم اور غیر متوازن مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس صورتِ حال میں دوسری ششماہی میں اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے ترقی کے نئے تصور کی روشنی میں سپلائی سائیڈ کی اصلاحات کو مضبوط کرنا  اور اعلیٰ معیاری ترقی کو مستحکم طور پر آگے بڑھانا ہے۔میکروپالیسی کے مسلسل نفاذ کو یقینی بنانا ہے اور اقتصادی نمو کو  مناسب سطح پربرقرار رکھنا ہے۔مستحکم کرنسی پالیسی کے ذریعے چھوٹے اور درمیانے کاروباری اداروں کی ترقی میں مدد دینی  ہے،چینی کرنسی آر ایم بی کے زر مبادلہ کی شرح کو برقرار رکھاجانا ہے اور بلک کموڈٹیز کی قیمتوں میں استحکام کو برقرار رکھنا ہے۔اجلاس میں کھلے پن کو وسعت دینے ، دی بیلٹ اینڈ روڈ کی اعلیٰ معیاری ترقی ، عوام کی  زندگی کی حفاظت اور پیداوار کے تحفظ کے ساتھ ساتھ   ویکسینیشن کی مہم کو آگے بڑھانے پربھی زور دیا گیا ۔ 

SHARE

LEAVE A REPLY