۲۸ جولائی کو چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے چین کے شہر تیان جن میں افغان طالبان کے سیاسی کمیشن کے انچارج عبد الغنی برادر سے ملاقات کی ۔ وانگ ای نے کہا کہ چین ہمیشہ افغانستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتا آیا ہے اور کبھی افغان داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کی ہے ۔ افغان طالبان اپنے ملک میں اہم سیاسی اور عسکری قوت ہیں ۔ امید ہے کہ وہ افغانستان میں پرامن مفاہمت اور اس کی تعمیر نو میں اہم کردار ادا کرے گا ۔ وانگ ای نے مزید کہا کہ ” مشرقی ترکستان اسلامی تحریک ‘ سلامتی کونسل کی دہشت گرد جماعتوں کی فہرست میں شامل ہے اور چین کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے لیے براہ راست خطرہ ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی افغان طالبان ” مشرقی ترکستان اسلامی تحریک ” سے مکمل طور پر الگ رہیں گے اور اس دہشت گرد تنظیم پر کاری ضرب لگائیں گے۔