۲۷ جولائی کو چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں وزارت کے ترجمان چاؤ لی جیان نے چین امریکہ تعلقات کے حوالے سے کہا کہ چین کا رویہ بالکل واضح ہے ۔وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ فریقین کو مذاکرات کے ذریعے مختلف نظام و ثقافت اور مختلف ترقیاتی مراحل کے حامل بڑے ممالک کے درمیان پرامن بقا اورمشترکہ مفادات کا طریقہ کار تلاش کرنا چاہیے۔چاؤ لی جیان نے نشاندہی کی کہ امریکہ نے جو بویا ہے اسے خود ہی کاٹنا پڑے گا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ امریکہ اپنے طریقہ کار کو تبدیل کر کے چین کے ساتھ مل کر باہمی احترام،مسابقت اور پرامن بقائے باہمی پر عمل پیرا ہوگا ۔مثبت اورمستحکم چین امریکہ تعلقات دونوں ممالک اور دنیا کے حق میں بہتر اور مفید ہیں۔