امریکہ کومطالبات کی دو فہرستیں پیش کی گئیں۔نائب وزیر خارجہ شے فنگ

0

چھبیس جولائی کو چین-امریکہ بات چیت چین کے ساحلی شہر تھین جن میں منعقد ہوئی۔ چینی نائب وزیر خارجہ شے فنگ نے امریکی نائب سکریٹری برائے امور خارجہ وینڈی شرمین سے بات چیت کی۔
ملاقات کے بعد ایک نیوز بریفینگ میں شے فنگ  نے کہا کہ بات چیت میں ، چینی وفد نے دونوں ملکوں کے  تعلقات کے بارے میں اصولی مؤقف پر روشنی ڈالی اور امریکہ پر زور دیا کہ وہ چین کے بارے میں اپنےانتہائی غلط تصورات اور خطرناک پالیسیوں کو تبدیل کرے۔ چین نے خاص طور پر  انسداد وبا، تائیوان ، سنکیانگ، ہانگ کانگ اورجنوبی بحیرہ چین سے متعلق امور پر امریکہ کے غلط بیانات اور کارروائیوں پر سخت عدم اطمینان کا اظہار کیا اور امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ چین کے داخلی معاملات میں مداخلت اور چین کو نقصان پہنچانے کی کارروائیوں کو بند کرے۔ چینی فریق نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ قومی خودمختاری، سلامتی، اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ کے لئے 1.4 بلین چینی عوام کے مضبوط عزم اور قابلیت کو کم تر نہ سمجھے۔
بات چیت کے دوران، چینی فریق نے امریکہ کو مطالبات کی دو فہرستیں بھی پیش کیں۔ ایک ایسی فہرست ہے جس میں امریکہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ چین کے حوالے سے اپنی غلط پالیسیوں ، بیانات اور اقدامات کو درست کرے ، اور دوسری فہرست میں دو طرفہ تعلقات میں حائل اہم رکاٹوں پر روشنی ڈالی گئی۔
 پہلی  فہرست میں ، چین نے امریکہ سے سی پی سی ارکان اور ان کے اہل خانہ پر ویزا پابندیوں کو ختم کرنے ، چینی رہنماؤں، عہدیداروں، اور سرکاری محکموں پر پابندیاں ختم کرنے، چینی طلباء پر ویزا پابندیاں ختم کرنے، چینی کمپنیوں اور کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کو دبانے سے باز رہنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔دوسری فہرست میں، چین نے امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے والے کچھ چینی طلباء کے ویزے رد کئے جانے، امریکہ میں چینی سفارتی اداروں اور چینی باشندوں پر حملوں، ایشین مخالف جذبات بڑھنے اور دیگر متعلقہ امور اور معاملات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور امریکہ سے جلد از جلد ان مسائل کو  حل کرنے، امریکہ میں چینی شہریوں اور اداروں کے جائز حقوق و مفادات کی پوری طرح حفاظت و احترام کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here