اسی فیصد نیٹیزین کا خیال ہے کہ انسداد وبا کے امور میں سیاست کی گئی ہے۔سی جی ٹی ان سروے

0

سی جی ٹی این تھنک ٹینک نے 26 جولائی کی شام ایک آن لائن سروے کی رپورٹ جاری کی۔ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ عالمی سطح پر اسی فیصد  نیٹیزین کا خیال ہے کہ انسداد وبا کے امور میں سیاست کی گئی ہے۔
یہ رائے شماری بیجنگ کے وقت کے مطابق 24 جولائی کی صبح شروع ہوئی جو اقوام متحدہ کی چھ سرکاری زبانوں میں کی گئی یعنی چینی، انگریزی، روسی، فرانسیسی، ہسپانوی اور عربی۔
سروے میں حصہ لینے والے کچھ انگریزی بولنے والے انٹرنیٹ صارفین نے اپنے پیغام میں اس بات کی نشاندہی کی کہ WHO کو سیاسی دباؤ کو حل کرنے کے لئے سخت کوشش کرنی چاہئے۔ ان کا خیال ہے کہ امریکہ وائرس کا سراغ لگانے کے ذریعے چین پر قابو پانا چاہتا ہے۔ کچھ فرانسیسی بولنے والے نیٹیزین نے یہ پیغام چھوڑا کہ امریکہ اس وائرس کے سراغ لگانے کی بنیاد پر چین پر مزید پابندی عائد کرنا چاہتا ہے۔ کچھ روسی نیٹیزین نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ یہ مغربی ممالک کی طرف سے شروع کی جانے والی جنگ ہے۔
سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ ٹویٹر پر سروے میں حصہ لینے والے  83فیصد  لوگوں نے مختلف   ممالک میں وائرس کا  سراغ لگانے کی تحقیقات کی حمایت کی، جبکہ فیس بک پر یہ شرح 79 فیصد بنی اور چینی میکروبلاک کے پلیٹ فارم پر یہ شرح 93فیصد تک پہنچی  ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here