چینی وزارتِ خارجہ کی چین پاک وزرائے خارجہ مذاکرت سے متعلق بریفنگ

0

۲۶ جولائی کو چینی وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ میں وزارت کے  ترجمان چاو لی جیان نےچینی وزیرخارجہ وانگ ای اور پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی  کے درمیان چینی شہر چھنگ دو میں منعقدہ مذاکرات کے بارے میں آگاہ کیا ۔ چوبیس جولائی کو چین اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے چھنگ دو شہر میں اسٹریٹجک مذاکرات کا انعقاد کیا۔ فریقین نے عالمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔  پاکستان میں حالیہ دنوں چینی شہریوں پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے ہلاک شدگان اور  زخمی ہونے والوں کے لیے دکھ کا اظہار کیا ۔فریقین نے انسداد وبا کے دو طرفہ تعاون کو سراہا اور چین پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا ۔فریقین نے عالمی و علاقائی امور میں تعاون کو مضبوط بنانےنیز  بالادستی اور یک طرفہ پسندی کی مخالفت کا عہد کیا۔ دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ  مرکزی دلچسپی کے امور پر ایک دوسرے کی حمایت کی جائے گی۔ چاولی جیان نے کہا کہ   جنوبی ایشیا میں امن ، استحکام، تعاون اور خوشحالی کا تحفظ مختلف ممالک کے مشترکہ مفادات سے مطابقت رکھتا ہے، دونوں ممالک نے یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ  افغان امورپر مشترکہ کارروائی کی جائے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY