چینی انٹرنیٹ صارفین کا عالمی ادارہ صحت سے امریکی فورٹ ڈیٹرک بائیو لیب کی تحقیقات کا مطالبہ

0

اطلاعات کے مطابق ایک کروڑ تیس لاکھ سے زائد چینی انٹرنیٹ صارفین نے عالمی ادارہ صحت سے امریکی فورٹ ڈیٹرک بائیو لیب کی تحقیقات کرنےکے مطالبے پر دستخط کیے ہیں۔انٹرنیٹ پر جاری یہ مہم سترہ جولائی سے شروع ہوئی اور چینی انٹرنیٹ صارفین میں تیزی سےمقبول ہورہی ہے ،اس پر دستخط کرنے والوں کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے۔ 

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے چھبیس تاریخ کو پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ کو اس حوالے سے چینی انٹرنیٹ صارفین کے سامنے وضاحت دینی چاہیئے۔اسی حوالے سے  یوکرائن کے آزاد میڈیا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق دنیا کی ۳۲ سیاسی جماعتوں نے مشترکہ طور پر مطالبہ کیا ہے کہ  ” سکیورٹی کی وجہ سے دنیا کے مختلف علاقوں میں امریکہ کی عسکری حیاتیاتی تجربہ گاہوں  کو بند کیا جائے “۔حیاتیاتی ہتھیاروں کے پھیلاو کی مخالفت کرنے کا یہ مطالبہ پاکستان، قازقستان، جارجیا اور  لیٹویا سمیت متعدد ممالک کی سیاسی جماعتوں نے پیش کی ہے۔اس حوالے سے ان ممالک کا موقف ہے کہ بین الاقوامی مقابلے اور تصادم شدید سے شدید تر ہورہے ہیں اور اس بات کا بہت زیادہ امکان ہے کہ  امریکی افواج اپنے مخالفین  کے خلاف حیاتیاتی ہتھیاروں کا استعمال کرسکتی ہیں، ایسے کسی بھی عمل کےنتائج  تباہ کن ہوں گے۔ اعدادوشمار کے مطابق افریقہ ، مشرق وسطی اور جنوب مشرقی ایشیا کے درجنوں ممالک اور علاقوں میں امریکہ نے دو سو سے زائد حیاتیاتی تجربہ گاہیں قائم کی ہوئی  ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY