چوبیس جولائی کو چین کے صوبہ حہ نان میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا گیا ہے کہ سولہ سے چوبیس جولائی تک صوبہ حہ نان میں ہونے والی شدید بارشوں کی وجہ اب تک ۹۳ لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور ۵۸ ہلاک جب کہ پانچ افراد لاپتہ ہیں۔
ابتدائی اعدادوشمار کے مطابق حہ نان میں آٹھ لاکھ چودہ ہزار سے زائد افراد کو اس ہنگامی صورتحال میں بچایا گیا ہے جب کہ ۱۱ لاکھ ۴۱ ہزار افراد کومحفوظ مقامات تک منتقل کر دیا گیا ہے۔اب ۴ لاکھ ۴۴ ہزار سے زائد افراد کو ہنگامی امداد درکار ہے ۔
انسدادِ سیلاب و خشک سالی کی قومی ورکنگ ٹیم اب صوبہ حہ نان کے مختلف علاقوں میں امداد و بحالی کے کاموں کی قیادت کر رہی ہے۔