چوبیس جولائی کو بیجنگ میں غربت کے خاتمے اور بچوں کی نشونما سےمتعلق “بچوں پہ سرمایہ کاری کرتے ہوئے پائیدار خوشحالی اور ترقی کی تکمیل ” کے موضوع پر ساتواں عالمی سیمینار منعقد ہوا ۔ سیمینار کے شرکاء نے ۲۰۳۰ کے لیے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف ،بچوں کی نشو نما ، غربت کے خاتمے ، بچوں کے پبلک سروس سسٹم اور پالیسی سسٹم کے قیام نیز عملی تجربات سمیت دیگر اہم موضوعات پر بحث کی۔
اس وقت دنیا میں ۱۵ لاکھ سے زائد بچے وبا کے باعث اپنے سرپرستوں کو کھو چکے ہیں۔اس صورتحال کے پیش نظر مختلف ممالک کو مل کر اس چیلنج کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ وبا کے خلاف مختلف ممالک میں اختیار کیے جانے والے اقدامات سے بچوں کی دیکھ بھال،ان کی تعلیم اور نگہداشت وغیرہ کی سروس اور فنڈنگ کسی بھی وقت تعطل کا شکار ہو سکتی ہے۔کچھ ممالک میں کم آمدن والے خاندان میں بچوں کی غذائی نشو نما میں کمی جیسے مسائل دوبارہ رونما ہوگئے ہیں ۔چین ابتدائی نگہداشت،کنڈرگارڈن کی تعلیم،غذایت کی بہتری سمیت مختلف پہلو وں پر دیگر ممالک کے ساتھ تعاون کرنے کا خواہاں ہے۔