کمیٹی برائے عالمی ثقافتی ورثہ کی دیوارِ چین کے تحفظ کے حوالے سے چین کی تعریف

0

یونیسکو کی کمیٹی برائے عالمی ثقافتی ورثہ نے جمعے کو اپنے ایک فیصلے میں عظیم دیوار چین کے تحفظ کے لیے کی جانے والی کوششوں کےسلسلے میں چین کی تعریف کی ہے۔

یونیسکو کی کمیٹی برائے عالمی ثقافتی ورثہ کے ۴۴ویں اجلاس میں یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثے  کی فہرست میں شامل مقامات کے تحفظ کی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا اور کمیٹی نے اس فہرست میں موجود  عالمی ثقافتی ورثے کو لاحق خطرات کم کرنے کے لیے چین کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس حوالے سے اس بات کو بھی نوٹ کیا گیا کہ  چین ” عظیم دیوارِ چین ”  کے تحفظ کے ماسٹر پلان پر عمل درآمد جاری رکھے ہوئے ہے اور ایک “نیشنل گریٹ وال کلچر پارک ” کا آغازبھی ہو چکا ہے۔  اس فیصلے میں کمیٹی نے ان مقامات کے تحفظ کی سرگرمیوں ،  آثارِ قدیمہ کا تحفظ کرنے والے پیشہ ور افراد کی صلاحیت سازی ، عظیم دیوار کے تحفظ کے لیے بنیادی قوانین  کو اکٹھا  کرنے ، عوامی سرگرمیوں اور اس کے لیے جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال کو  تسلیم کیا ۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here