چینی صدر شی جن پھنگ کا دورہ تبت

0

دس سال کے بعد چینی صدر شی جن پھنگ نے ۲۱ جولائی کو ایک مرتبہ پھر تبت خوداختیار علاقے کا دورہ کیا۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد انہوں نے چائنیز مین لینڈ کے تمام صوبوں کا دورہ کیا۔چینی صدر کا  تبت کی پرامن آزادی کی سترویں سالگرہ کے موقع پر  تبت کا یہ تین روزہ دورہ  خاص اہمیت کا حامل ہے۔ ان کا دورہ تبت ۲۱ جولائی کو  لین چی سے شروع ہوا ۔لین چی میں سب سے بڑے باغ کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ شہر کی کلید اس کے افراد ہیں اور شہر کے کام کا جائزہ لینے کے لیے عوام کا اطمینان ،اہم معیار ہے۔شی جن پھنگ نے یہ اصول   تبت میں اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے پیش کیا ہے یعنی  تمام ترقی کا قومی اتحاد و ترقی  سے منسلک ہونا،عوامی زندگی کو بہتر بنانے اور عوام کے احساس حصول،احساس خوشحالی اور احساس سلامتی کو بلند کرنے کے لیے مفید ہونا چاہیے۔  

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here