حالیہ دنوں امریکی وزارت خارجہ،وزارت خزانہ ،وزارت تجارت اور نیشنل سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے نام نہاد ہانگ کانگ تجارتی الرٹ جاری کیا اور امریکی وزارت خزانہ نے سات چینی اہلکاروں کو ایس ڈی این لسٹ میں شامل کیا اور ان پر مالی پابندی عائد کی ہے ۔اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تیئس جولائی کو منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین نے سات امریکی افراد اور اداروں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ کا عمل نہ صرف بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے جس کی چین شدید مخالفت اور مذمت کرتا ہے ۔ ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ ہانگ کانگ چین کا علاقہ ہے اور ہانگ کانگ امور چین کے داخلی امور ہیں ۔ کوئی بھی بیرونی قوت اگر ہانگ کانگ امور میں مداخلت کی کوشش کرے گی تو وہ ناکام ہوگی۔