سی جی ٹی این تھنک ٹینک کی عالمی وبائی صورتحال سے متعلق جامع تجزیاتی رپورٹ

0

دنیا میں وبائی صورتحال کے تناظر میں سی جی ٹی این تھنک ٹینک نے جان ہاپکنز یونیورسٹی اور دیگر مستند اداروں سے حاصل شدہ اعداد و شمار کی روشنی میں ایک جامع تجزیاتی رپورٹ جاری کی ہے ۔ اس رپورٹ میں 51 ممالک میں وبا سے بچاؤ اور کنٹرول کے اقدامات کا احاطہ کرتے ہوئے درجہ بندی کی گئی ہے جبکہ جانی تحفظ ، سماجی اور ماحولیاتی استحکام سے وابستہ امور کو اہمیت دی گئی ہے تاکہ دنیا کو وبا سے نمٹنے کے لیے رہنمائی فراہم کی جا سکے۔رپورٹ میں مذکورہ  51 ممالک میں مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد ، نئے مصدقہ کیسز کی تعداد ، اموات کی کل تعداد ، ویکسی نیشن کی تعداد اورانسداد وبا کے ایک مکمل لائف سائیکل جیسے پانچ اہم اشاریوں کو شامل کیا گیا ہے۔اعداد و شمار کی روشنی میں امریکہ پانچ میں سے تین اشاریوں کے حوالے سے بدترین کارکردگی کا حامل ہے۔ امریکہ میں مجموعی طور پر 34 ملین سے زائد مصدقہ کیسز ہیں جبکہ اموات کی تعداد بھی چھ لاکھ سے زائد ہے ،یوں امریکہ دونوں اعتبار سے دنیا میں سرفہرست ہے۔اعداد و شمار کے مطابق اہم یورپی ممالک فرانس ، برطانیہ اور اٹلی میں بھی مصدقہ کیسز اور اموات کے لحاظ سے صورتحال حوصلہ افزا نہیں ہے۔دوسری جانب چند ایشیائی ممالک نے وبا کی روک تھام اور کنٹرول میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ان میں چین،سنگاپور ،ویتنام،جنوبی کوریا سرفہرست ہیں۔ چین ان چند ترقی پزیر ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے انتہائی وسیع پیمانے پر ویکسی نیشن کو یقینی بنایا ہے۔تاحال چین میں ویکسین کی 1.4 بلین سے زائد خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ چین نے دنیا کے 100 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کو ویکسین کی 500 ملین سے زیادہ خوراکیں فراہم کی ہیں ، جو عالمی سطح پر ویکسین کی مجموعی  پیداوار کے چھٹے حصے کے مساوی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ویکسین کی عالمی تقسیم میں شدید عدم مساوات کی وجہ سے ترقی پزیر ممالک میں ویکسی نیشن کی شرح نمایاں طور پر کم ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here