ہانگ کانگ کے مختلف حلقوں کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی حمایت کے لیے ٹھوس اقدامات

0

حالیہ دنوں چین کے صوبہ حہ نان میں  شدید بارشوں کے باعث  زنگ جو سمیت چند دیگر شہر  سیلاب کی زد میں ہیں۔اس نازک موقع پر  ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے ہم وطنوں نے مختلف انداز سے اپنی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے  سوشل میڈیا پر حوصلہ افزا پیغامات سمیت نقد رقوم اور سامان مہیا کیا ہے۔  چین کی قومی عوامی کانگریس کے ہانگ کانگ کے رکن ، ہانگ کانگ صنعتی ایسوسی ایشن کے سربراہ وو چھیو بے نے کہا کہ چینی مرکزی حکومت ہمیشہ عوام کی جانی و مالی سلامتی کو اولین حیثیت دیتی ہے ۔ جہاں عوام کی جان و مال کو خطرہ لاحق ہو گا ، وہاں ہماری ہر دلعزیز پیپلز لبریشن آرمی موجود ہوگی۔ حہ نان ہمت کرو اور مل کر کوشش  کرو !چین کی قومی  عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے ہانگ کانگ کے مندوب یانگ چی ہونگ نے دس لاکھ ہانگ کانگ ڈالر زعطیہ کیا ہے  اور ہانگ کانگ اینگ ہوانگ گروپ نے  جن جو شہر  میں سیلاب سے نمٹنے اور امداد کے لیے ایک کروڑ چھتیس لاکھ  چینی یوان فراہم کئے ہیں ۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here