فورٹ ڈیٹرک بائیولوجیکل لیبارٹری ، یہ ایک ایسا سوال ہے جس کا امریکہ کو جواب دینا چاہئے!وزارت خارجہ

0

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے اکیس تاریخ کو رسمی پریس کانفرنس میں کہا  کہ 21 جولائی کی سہ پہر تک ، تقریباً 5 ملین چینی نیٹیزین نے ایک کھلے خط پر دستخط کیے ہیں جس میں ڈبلیو ایچ او سےامریکہ کی فورٹ ڈیٹرک بائیولیب کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بڑھتی ہوئی تعداد چینی عوام کی امنگوں کی نمائندگی کرتی ہے۔نوول کورونا وائرس کا سراغ لگانے کے امور میں سیاست کرنے کی امریکی کوشش کے خلاف یہ چینی عوام کے غم و غصے کا اظہار ہے۔فورٹ ڈیٹرک بائیولیب کی تفتیش کرنا چینی عوام سمیت تمام ممالک کے لوگوں کی آواز ہے اور یہ ایک ایسا سوال ہے جس کا جواب امریکہ کو  دینا ہوگا۔
ترجمان نے کہا کہ  “اس وبا کی وجہ سے اپنے ملک میں تقریباً 630،000 جانیں ضائع ہونے کے تناظر میں ، امریکہ کو شفافیت کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور ملک میں اس وباء کے منبع کی مکمل تحقیقات کے لئے مؤ ثر اقدامات اختیار کرنا چاہئیں، امریکی میں انسداد وبا کی نا اہلی کی وجوہات کی مکمل تحقیقات کرنی چاہئیں۔ فورٹ ڈیٹرک بائیولیب اور دوسرے ممالک میں امریکہ کی 200 سے ایسی لیبز کی پوری طرح سے تفتیش کی جانی چاہیے  اور دنیا کے عوام اور بین الاقوامی برادری کو ایک واضح جواب دینا چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here