دنیا بھر کی 32 سیاسی جماعتوں نےامریکی عسکری حیاتیاتی تجربہ گاہوں کو بند کرنے کا مطالبہ کردیا، یوکرائنی میڈیا

0

یوکرائن کے آزاد میڈیا “پولیٹیکل نیوی گیٹر” کی ویب سائٹ پر  19 تاریخ کو ایک مضمون شائع ہوا جس میں کہا گیا ہے  کہ دنیا بھر کی 32 کمیونسٹ اور ورکرز پارٹیوں نے مشترکہ طور پر امریکی عسکری حیاتیاتی لیبارٹریوں کو بند کرنے اور حیاتیاتی ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی مخالفت کرنے کی مشترکہ دستاویز پر دستخط کیے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ  امریکہ نے وسطی ایشیاء میں مختلف خطرناک وائرس تیار کیے ہیں ، جس سے دنیا کو تباہ کن نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔اطلاعات کے مطابق ، امریکہ نے یوکرائن ، جارجیا ، آرمینیا ، آذربائیجان ، قازقستان ، ازبکستان اور دیگر ممالک سمیت دنیا کے 25 ممالک اور خطوں میں 200 سے زیادہ حیاتیاتی لیبارٹریاں  قائم کررکھی ہیں۔مذکورہ پٹیشن میں لکھا گیا ہے: “تیز بین الاقوامی مقابلے کے پس منظر میں ، یہ امکان موجود ہے کہ امریکی فوج حیاتیاتی ہتھیار تیار  اور ذخیرہ کرکے  اپنے حریفوں کے خلاف استعمال کر سکےگی ، جس سے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے۔”وسطی ایشیاء میں امریکہ کے ہاتھوں وائرس کی تحقیق اور نشوونما کے خلاف نہ صرف مقامی سیاسی جماعتوں نے ہی بائیکاٹ کیا ہے ، بعض مغربی کمیونسٹ پارٹی کی تنظیموں نے بھی اس درخواست پر دستخط کردیئے ہیں۔ شریک ممالک میں آئر لینڈ ، ناروے ، ڈنمارک ، ہنگری ، پولینڈ ، یونان ، اٹلی ،فرانس ، سربیا ، کروشیا اور کینیڈا اور  برطانیہ شامل ہیں ۔اب  یہ دستخطی تحریک جاری ہے ، اور زیادہ سے زیادہ  ممالک  کی  مزید سیاسی جماعتیں اس میں شامل ہو رہی ہیں۔ امریکی فوجی حیاتیاتی لیبارٹریوں کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ شدت اختیار کر رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here