وو ہان لیبارٹری سے وائرس اخراج کا مفروضہ سائنسی اصولوں سے متصادم ہے ، چین کا قومی صحت کمیشن

0

چینی ریاستی کونسل نے بائیس تاریخ کو ایک پریس کانفرنس میں کووڈ-۱۹ کے ماخذ کی تلاش کے بارے میں آگاہ کیا۔  قومی صحت کمیشن کے نائب ڈائریکٹر زنگ ای شن نے کہا کہ ماہرین کے تجزیوں کی روشنی میں یہ ثابت ہو چکا ہے کہ کووڈ-۱۹ وائرس  “مصنوعی” نہیں ہے بلکہ فطری ہے ۔ 

جناب زنگ نے کہا کہ تاحال ووہان انسٹی ٹیوٹ آف وا ئرولوجی میں کوئی ایک بھی فرد کووڈ-۱۹ سے متاثر نہیں ہوا ہے ۔ ادارے میں سرے سے کورونا وائرس انفیکشن کے حوالے سے تحقیق نہیں کی گئی لہذا مصنوعی وائرس یا لیبارٹری سے وائرس اخراج کیسے ممکن ہے۔  ایسا مفروضہ عقلی اور سائنسی قوانین سے متصادم ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے ماہرین نے خود ووہان انسٹی ٹیوٹ آف وا ئرولوجی کا دورہ کیا  اور ان کا ماننا ہے کہ لیبارٹری سے وائرس اخراج ناممکن ہے ۔مذکورہ ماہرین مختلف شعبوں میں مستند اور تجربہ کار ہیں ،ہم ان کے تحقیقی نتائج کا احترام کرتے ہیں۔ 

SHARE

LEAVE A REPLY