چینی صدر شی جن پھنگ کی ملک میں سیلاب سے نمٹنے کے لیے اہم ہدایات

0

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے حال ہی میں انسداد سیلاب اور  سیلاب سے متاثرہ  علاقوں کی امداد کے حوالے سے اہم ہدایات جاری  کیں ۔ انہوں نےکہا کہ حالیہ دنوں صوبہ حہ نان اور دوسرے  علاقوں میں مسلسل شدید بارشوں کے سبب  جن جو شہر کے داخلی علاقے بھی سیلاب کی زد میں آئے  ہیں۔ متعدد دریاوں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح خطرے کے درجے سے تجاوز  کر چکی ہے  ، چند ڈیمز  کے بندبھی ٹوٹ چکے ہیں ۔ کچھ جگہوں پر ریلوے آپریشن معطل کردیا گیا ہے ، اور پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں ، جس سے بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔ انسداد سیلاب کی  صورتحال انتہائی شدید ہے ۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ مختلف سطحوں کے سرکاری اہلکاروں کو عوام کی جانی اور مالی سلامتی کو اولین حیثیت دینی چاہیئے  ، متاثرہ افراد کے لیے بہتر  انتظامات کیے جائیں ۔ فوج اور پولیس کو بھی اس عمل میں اپنا کردار نبھانا چاہیئے ۔ اس کے علاوہ متعلقہ اداروں کو رابطہ سازی سے  بنیادی تنصیبات کے تحفظ ، بارش کی پیش گوئی ، طوفان ، برساتی نالوں ، مٹی کے تودے گرنے  وغیرہ سے متعلق “ابتدائی انتباہ”  پر زور  دینا چاہیئے اور  انسداد سیلاب اور امدادی امور کے حوالے سے ٹھوس اقدامات اختیار کیے جائیں ۔ 

SHARE

LEAVE A REPLY