چائنا نیشنل ہیلتھ کمیشن کی جانب سے تین بچوں کی پالیسی پر عمل درآمد کی وضاحت

0

اکیس جولائی کو چین کی ریاستی کونسل کے نیوز دفتر کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں چائنا نیشنل ہیلتھ کمیشن کے نائب سربراہ یو شیو جون نے موجودہ مرحلے میں تین بچوں کی پالیسی اور متعلقہ اقدامات کی وضاحت پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف اس اقدام کا مقصد  چین میں شرح پیدائش کی سطح میں آنے والے کمی کے رجحان کو ختم کرنا  ، پیدائش کی شرح اضافہ میں ہونے والی مسلسل کمی کی وجہ سے لاحق خطرات کا فعال طور پر جواب دینا ، اعتدال پسند شرح پیدائش کو فروغ دینا ، آبادی کے ڈھانچے کو بہتر بنانا ، اور عمر رسیدہ آبادی کا مقابلہ کرنے سے نمٹنا  ہے۔  دوسری طرف ،یہ غربت کے خاتمے اور  نسبتاً خوشحال معاشرے کی جامع طور پر تعمیر  کو مضبوط بنانے ، اور انسان اور فطرت کے ہم آہنگی بقائے باہمی کو فروغ دینے کے لیے ہے۔ کہا جاسکتا ہے کہ تین بچوں کی پالیسی اور متعلقہ اقدامات کا مقصد آبادی کی ترقی کی نئی صورتحال میں ہونے والی تبدیلیوں کو مزید موافق بنانا اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔
پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی نے چین کے بنیادی قومی حالات، عہد حاضر کے تقاضوں اور طویل مدتی ترقیاتی رجحانات کے مطابق یہ اہم فیصلہ کیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY