خاتون اول پھنگ لی یوان کی شنگھائی تعاون تنظیم کے زیر اہتمام تعلیم نسواں اور تخفیف غربت فورم سے ورچوئل خطاب

0

چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ اور یونیسکو کی تعلیم نسواں کےحوالے سے خصوصی ایلچی محترمہ پھنگ لی یوان نے  20 تاریخ کو شنگھائی تعاون تنظیم کے زیر اہتمام تعلیم نسواں اور  تخفیف غربت فورم سے ورچوئل خطاب کیا۔پھنگ لی یوان نے کہا کہ غربت کا خاتمہ اور خوشحالی کا حصول تمام خواتین کا مشترکہ خواب ہے۔ تعلیم  ، علم اور مہارت کے حصول سے خواتین غربت سے نجات حاصل کر سکتی  ہیں۔چین نے مسلسل کوششوں کے ذریعے غربت کے خاتمے میں ایک جامع فتح حاصل کرلی ہے ، اور لاکھوں چینی خواتین غربت سے مکمل طور پر چھٹکارا  پا چکی ہیں۔پھنگ لی یوان نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں 435 ملین خواتین غربت میں زندگی بسر کر رہی ہیں ، تعلیم میں صنفی تفریق اب بھی عیاں ہے ، کووڈ-۱۹ کی وبا کے باعث خواتین کو  نئے چیلنجز درپیش ہیں۔انہوں نے مزید  کہا کہ 20 سال قبل شنگھائی تعاون تنظیم کے قیام کے بعد سے ، مختلف ممالک کی خواتین نے “شنگھائی روح” کی روشنی میں ، خواتین کی ترقی کے لیے تجربات کا تبادلہ کیا ، مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا ، اور شنگھائی تعاون تنظیم کی ترقی  میں اپنا کردار ادا کیا۔ ہمیں تعلیم نسواں اور  انسداد غربت کے شعبوں  میں گہرا تعاون جاری رکھنا چاہئے ، تعلیم کی روشنی سے خواتین کے لیے امید کا راستہ روشن کرنا چاہیے ، اور زیادہ سے زیادہ خواتین کو زندگی میں کامیابی حاصل کرنے  کا موقع فراہم کرنا  چاہیے۔

SHARE

LEAVE A REPLY