بائیو سیفٹی کوڈ آف کنڈکٹ کے لئے تھیان جین گائیڈ لائنز پر اتفاق

0

حالیہ دنوں مختلف ممالک کے سائنس دانوں نے   “سائنس دانوں کے بائیو سیفٹی کوڈ آف کنڈکٹ کے لئے تھیان جین گائیڈ لائنز” پر اتفاق کیا ہے۔  “تھیان جین گائیڈ لائنز” میں  ذمہ دار حیاتیاتی تحقیق کی اپیل کی گئی ہے اور تمام حکومتوں اور تحقیقی اداروں میں نگرانی اور خود نظمی کو مضبوط بنانے کی حوصلہ افزائی پر زور دیا گیا ہے۔ یہ پیش رفت  ذمہ دار حیاتیاتی تحقیق کے فروغ کے لئے  تازہ ترین کامیابی ہے،جو عالمی برادری کے مشترکہ مفادات سے مطابقت رکھتی ہے۔اکیڈمی آف سائنسز کی بین الاقوامی تنظیم نے حال ہی میں بیان جاری کیا جس  میں چین کی تھیان جین یونیورسٹی اور امریکی جان ہاپکنز یونیورسٹی  کی رہنمائی میں  کئی ممالک کے سائنسدانوں کی مشاورت سے ” بائیو سیفٹی کوڈ آف کنڈکٹ کے لئے تھیان جین گائیڈ لائنز” کی  منظور دی گئی۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نےاس حوالے سے کہا کہ چین  ذمہ دارانہ حیاتیاتی تحقیق  کی اپیل کرتا ہے۔  21 ممالک سے آنے والے سائنسدانوں نے  “تھیان جین گائیڈ لائنز”  کی تیاری میں حصہ لیا ہے ۔اس دوران ان کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور تعاون کا جذبہ ظاہر ہوا ہے۔ ہم اسے بھرپور سراہتے ہیں۔  اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ باہمی اعتماد  اور تعاون کی مضبوطی عالمی مسائل سے نمٹنے کا موئثر  طریقہ ہے۔ترجمان نے اعادہ کیا کہ چین  بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے تصور  پر قائم رہتے ہوئے  عالمی بائیو سیفٹی گورننس میں شریک ہو گا  اور  عالمی برادری کے ساتھ بین الاقوامی بائیو سیفٹی کی سطح کو بلند کرے گا  اور مستقل سلامتی اور مشترکہ ترقی کو فروغ دے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY