اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا 47واں اجلاس حال ہی میں اختتام پذیر ہوا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے بیس تاریخ کو اس حوالے سے کہا کہ نوے سے زائد ممالک نے انسانی حقوق کونسل میں انصاف کی آواز بلند کی ہے، ان ممالک نے انسانی حقوق کی آڑ میں سیاست ، انسانی حقوق سے متعلق دہرے معیار اور انسانی حقوق کے بہانے چین کے اندرونی امور میں مداخلت کی مخالفت کی ہے۔ترجمان نے کہا کہ حال ہی میں لبنان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 47 ویں اجلاس میں چین کے حامی دوست ممالک کے مشترکہ بیان پر دستخط کیے ہیں۔ چین اس پیش رفت کو سراہتے ہوئے خیر مقدم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تاحال 69 ممالک نے مزکورہ مشترکہ بیان پر دستخط کئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر90 سے زائد ممالک نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں حق و انصاف کی آواز بلند کی ہے۔