چین اور مصر کا فلسطینی عوام کو ویکسین فراہم کرنے کا فیصلہ

0

اٹھارہ جولائی کو ،چینی  ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے الامین میں مصری وزیر خارجہ سامح حسین شکری کے ساتھ بات چیت کی۔

دونوں فریقین نے حالیہ  فلسطین اسرائیل  تنازعہ کے بعد کی صورتحال پر گہری توجہ دی ہے اور ان کا خیال ہے کہ فلسطین کے مسئلے کے منصفانہ حل کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ، فلسطینی عوام کی انسان دوست صورتحال کے بارے میں فکر مند رہنا چاہئے ، اور خاص طور پر ،انسداد وبا کے سلسلے میں  فلسطینی عوام کی حمایت کے ٹھوس اقدامات اختیار کئے جانے چاہئیں۔

اس مقصد کے لئے ، چین اور مصر نے مصر میں مشترکہ طور پر قائم کردہ نوول کورونا ویکسین فلنگ پلانٹ  کے ذریعے ،فلسطینی عوام کو کووڈ ویکسین کی  پانچ لاکھ خوراکیں  فراہم  کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔امداد کی اس کھیپ کو فلسطین کے ساتھ کوآرڈینیشن کے ذریعے جلد از جلد عمل میں لایا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY