“مغربی ممالک سنکیانگ کے بارے میں جھوٹی باتیں پھیلا رہے ہیں، برطانوی انسانی حقوق کے وکیل

0

برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کی خارجہ امور کمیٹی کی طرف سے حال ہی میں جاری کردہ  سنکیانگ سے متعلق رپورٹ کے جواب میں ، برطانوی انسانی حقوق کے وکیل اور ثالثی کے ماہر گراہم پیری نے چائنا میڈیا گروپ کے نامہ نگار کو  انٹرویو دیتے ہوئے کہا  کہ کچھ مغربی ممالک نے چین پر سنکیانگ میں  نام نہاد “نسل کشی” کے الزامات لگائے ہیں۔

جھوٹ پر مبنی ان الزامات کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔مغرب سنکیانگ پر بہتان انگیزی پر مبنی  رپورٹنگ کررہا ہے ، جو چین کے اندرونی معاملات میں غیر معقول مداخلت کے مترادف ہے۔ مغرب نے جان بوجھ کر سنکیانگ کی  اصل صورتحال کو مسخ کیا ہے کیونکہ چین کی تیز اقتصادی ترقی اور دنیا کی معاشی ترقی میں اس کی قیادت نے مغرب کو خوفزدہ ، گھبراہٹ کا شکار اور پریشان کردیا ہے۔ “

سنکیانگ کی موجودہ صورتحال اور چینی حکومت کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں ، پیری نے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ چینی حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات مغرب کی رپورٹنگ سے بالکل مختلف ہیں۔ پیری کا خیال ہے کہ سنکیانگ میں واقعی مٹھی بھر  دہشت گرد افراد موجود ہیں ۔چین کی حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف مستقل کریک ڈاؤن کیا ہے ، یہ ایک ناگزیر اقدام ہے جسے کسی بھی ملک کی حکومت کو دہشت گردوں کے خلاف مقابلہ کرنے کے لئے اپنانا چاہئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY