انٹرنیٹ پر چینی عوام کی اپیل کا امریکہ کو جواب دینا چاہئے، چینی وزارت خارجہ

0

چینی نیٹیزین نے امریکہ کی فورٹ ڈیٹرک بائیولیب کی مکمل تحقیقات کے لئے ایک کھلے خط پر دستخطی مہم شروع کررکھی ہے۔

اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤلی جیان نے انیس تاریخ کو کہا کہ امریکہ کو چینی عوام سمیت عالمی برادری کی آواز کا سامنا کرنا چاہئے، اور کھلے خط اور آن لائن پول کے مشمولات کا اطمینان جواب دینا چاہئے۔ 
اطلاعات کے مطابق رواں سال جون میں ، چینی نیٹیزین نے ایک کھلے خط میں ڈبلیو ایچ او سے فورٹ ڈیٹرک بائیو لیب کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ 17 جولائی کو ان نیٹینز نے ایک بار پھر جریدے گلوبل ٹائمز کے توسط سے اپنے مطالبے کو دہرایا ہے۔

چینی نیٹینز نے کہا ہے کہ وہ امید کرتے ہیں کہ اگلے مرحلے میں فورٹ ڈیٹرک  سمیت ان  دیگر امریکی وائرالوجی لیبارٹریوں کا معائنہ بھی کیا جائے گا جہاں سے وائرس کے لیک ہونے کے امکانات موجود ہیں۔ انیس تاریخ تک اس خط پر 75 لاکھ سے زائد نیٹیزین دستخط کر چکےہیں اور اس تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY