ہانگ کانگ میں کاروبار کرنے والی امریکی کمپنیوں کو امریکی حکومت کی طرف سے جاری کردہ نام نہاد “کاروباری انتباہ” کے جواب میں ، ہانگ کانگ میں امریکن چیمبر آف کامرس نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی کاروباری مرکز کے طور پر ہانگ کانگ کا اہم کردار ہے اور ہانگ کانگ مشرق اور مغرب کی تجارت اور سرمایہ کے بہاؤ کو فروغ دینے والا ایک اہم اور فعال فریق ہے۔امریکن چیمبر آف کامرس کا خیال ہے کہ ہانگ کانگ میں ایشیا کا ایک سب سے ترقی یافتہ انفراسٹرکچر ،بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تجارتی قانون کا نظام ، اور دوسرے ایشیائی ممالک کے مقابلے میں زیادہ کھلا اور مکمل ڈیجیٹل انفراسٹرکچر موجود ہیں ، ہانگ کانگ کی مالیاتی منڈی دنیا کی سب سے بڑی پانچ منڈیوں میں شامل ہے۔ حالیہ برسوں میں بڑھتے ہوئے پیچیدہ جغرافیائی سیاسی ماحول کے حوالے سے، چیمبر آف کامرس نے اظہار خیال کیا کہ وہ اپنی ممبر کمپنیوں کو چیلنجوں اور خطرات سے نمٹنے کے لئے معاونت فراہم کرتا رہےگا ۔ ہانگ کانگ میں امریکن چیمبر آف کامرس 50 سال سے زیادہ عرصے سےکام کر رہا ہے اور اس کی 1،400 ممبر کمپنیاں ہیں ۔چیمبر آف کامرس کا خیال ہے کہ وہ امریکی کمپنیوں کی نمائندگی کرتےہوئے متعلقہ فریقوں کے ساتھ تعمیری تعاون کرتا رہےگا ۔ مستقبل پر مبنی ہانگ کانگ کی تعمیر ،پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔