لی کھہ چھیانگ کی جانب سے سیلابی صورت حال پر جرمن چانسلر کے ساتھ اظہار یکجہتی

0

سولہ تاریخ  کو ، چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے مغربی جرمنی میں شدید سیلاب سے  ہونے والے نقصانات پر جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے نام ہمدردی کا پیغام بھیجا۔لی کھہ چھیانگ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حال ہی میں مغربی جرمنی میں شدید سیلاب آیا ہے جس سے بھاری جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں۔ چینی حکومت کی طرف سے اور اپنی جانب سے ، میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ چانسلر میرکل کی سربراہی میں ، جرمن عوام اس تباہی پر جلد قابو پالیں گے اور اپنے وطن کی تعمیر نو کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here