چین میں کاربن اخراج ٹریڈنگ مارکیٹ کا آغاز

0

سولہ جولائی کو ، چین نے آن لائن کاربن ٹریڈنگ کا آغاز کیا ۔کاربن ٹریڈنگ کے عمل میں شامل پہلی چینی کمپنیز کی جانب سے  کاربن اخراج کی کل مقدار  4 ارب ٹن سے زیادہ ہے۔چین کی  وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ  لی جیان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین کی کاربن ٹریڈنگ مارکیٹ شروع ہونے کا مطلب یہ ہے کہ یہ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کی مقدار کے حوالے سے دنیا کی سب سے بڑی کاربن مارکیٹ بن جائے گی۔
یاد رہے کہ ۲۲اپریل ۲۰۲۱کو ، چینی صدر شی جن پھنگ نے عالمی موسمیاتی  سمٹ میں اعلان کیا تھا کہ چین آن لائن کاربن مارکیٹ کا آغاز کرے گا۔ چین کی جانب سے مارکیٹ  کے ذریعے گرین ہاوس گیسز کے اخراج میں کمی کے لیے یہ ایک اہم اقدام ہے،جو  موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنےکے عالمی تعاون میں نئی جان ڈالےگا اوراس کے  اعتماد میں اضافہ کرے گا ۔

SHARE

LEAVE A REPLY