افسانہ اور تصور ۔ سنکیانگ سے متعلق، چین مخالف “ثقافتی مصنوعات” پر تبصرہ

0

حالیہ برسوں میں ، سنکیانگ کو  بدنام کرنے اور سنکیانگ کی ترقی کو متاثر کرنے کے مقصد سے ، مغرب کی کچھ  چین مخالف قوتوں نے  ناول ، فلمز ، دستاویزی فلمز ، اسٹیج ڈراموں اور ویڈیو گیمز  کے ذریعے سنکیانگ سے وابستہ چین مخالف “ثقافتی مصنوعات” تیار کی ہیں۔  نظریاتی تعصب سے بھری ہوئی یہ نام نہاد “ثقافتی مصنوعات” ، خیالی کہانیاں سناتی ہیں اور مسخ شدہ تاریخی نظریات سے بھری ہوئی ہیں ،یہ سنکیانگ پر شیطانی حملے کے مترادف ہیں اور لفظ “ثقافت” کی مکمل تضحیک  ہیں۔
 سنکیانگ سے وابستہ چین مخالف “ثقافتی مصنوعات” میں “اداکاروں” کا ایک گروہ مصروف عمل ہے جو اصل میں مجرم اور بدکردار لوگ ہیں ۔ ان لوگوں کو عینی شاہد ، “متاثرین ، مظلوم” اور “اہم گواہوں” کا نام دیا گیا ۔ان لوگوں نے” المناک تجربات” سناکر سامعین کی ہمدردی اور بین الاقوامی برادری کی حمایت حاصل کرنے کی بیکار کوشش کی ہے۔
 تحقیق سے پتا چلا ہے کہ سنکیانگ اور چین سے متعلق “ثقافتی مصنوعات” تیار کرنے والوں میں نام نہاد “اسکالرز” ،  “ریسرچ تھنک ٹینکس” ، اور “غیر سرکاری تنظیم” کے درپردہ پیچیدہ سیاسی منظر نامہ ہے۔تاہم ، حقائق الفاظ سے زیادہ بلند آہنگ ہوتےہیں اور لوگوں کے دلوں میں انصاف کا جذبہ ہوتا ہےاسی لیے یہ بات یقینی ہے کہ  سنکیانگ میں معاشرتی استحکام اور ہم آہنگی کی عمدہ صورتحال کو کچھ “کتابوں اور ثقافتی مصنوعات” سے جھٹلایا نہیں جاسکتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY