پندرہ تاریخ کو ایک امریکی فوجی ٹرانسپورٹ طیارے نے تائیوان میں لینڈ کیا۔ چین کی ریاستی کونسل کے دفتر امور تائیوان کی ترجمان جو فونگ لیان نے اس حوالے سے پریس کانفرنس میں کہا کہ چین اس واقعہ سے بخوبی آگاہ ہے۔ ہم تائیوان اور امریکہ کے درمیان ہر قسم کے عسکری رابطے کی سخت مخالفت کرتے ہیں اور ملک کے اقتدار اعلیٰ اور سلامتی کا مضبوطی سے تحفظ کرتے ہیں ۔ انہوں نے امریکہ پر زور دیا کہ مسئلہ تائیوان کے حوالے سے چین اور امریکہ کے درمیان تین مشترکہ اعلامیوں کی پابندی کرتے ہوئے اشتعال انگیزی بند کرے۔ تائیوان انتظامیہ کی ایسی کارروائیاں مقامی باشندوں کے لیے نقصان دہ ہیں اور اُن کی ہر سازش یقیناً ناکام ہو گی ۔