چینی صدر شی جن پھنگ ایپیک غیر رسمی سربراہی اجلاس میں شریک ہوں گے

0

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان حوا چھون اینگ نے پندہ جولائی کو بتایا  کہ صدر شی جن پھنگ  نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کی دعوت پر سولہ جولائی کو بیجنگ سے ویڈیو  لنک کے ذریعے ایپیک غیر رسمی سربراہی اجلاس میں شریک ہوں گے۔  رواں سال ایپیک غیر رسمی اجلاس نیوزی لینڈ کی میزبانی میں منعقد ہو گا ۔ اجلاس کے دوران شرکاء کووڈ -۱۹ کے تحت ایشیائی بحرالکاہلی خطے میں صحت کے بحران سے نمٹنے کے لیے تعاون ، معیشت کی بحالی اور ایک بہتر مستقبل کی بنیاد کے موضوع پر تبادلہ خیال کریں گے۔ 

SHARE

LEAVE A REPLY