رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی “بیلٹ اینڈ روڈ” سے وابستہ ممالک کو درآمدات اور برآمدات کی مالیت میں سال بہ سال ستائیس فیصد کا اضافہ

0

تیرہ تاریخ کو چینی کسٹمز انتظامیہ کے ترجمان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی “بیلٹ اینڈ روڈ” سے وابستہ ممالک کو درآمدات اور برآمدات کی مالیت ترپن اعشاریہ پانچ کھرب یوآن تک پہنچ گئی،  جس میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ستائیس اعشاریہ پانچ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ چین اور”بیلٹ اینڈ روڈ” سے وابستہ ممالک کے درمیان تجارتی تبادلے قریب تر ہوتے جارہے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ “گھریلو معیشت” سے وابستہ مصنوعات ، اسٹیل مصنوعات اور  آٹوموبائل وغیرہ کی برآمدات نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، جو “بیلٹ اینڈ روڈ” سے وابستہ ممالک کو چین کی برآمدات میں اضافے کی اہم قوت بنی ہے۔ اس کے علاوہ ،چائنا ریلوے ایکسپریس نے چین اور  “بیلٹ اینڈ روڈ” سے وابستہ ممالک  کے درمیان تجارت کے استحکام کو یقینی بنانے میں  اہم کردار ادا کیا ہے۔ رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی چائنا ریلوے ایکسپریس کے ذریعے  “بیلٹ اینڈ روڈ” سے وابستہ ممالک کو  درآمدات اور برآمدات کی مالیت دو کھرب نو ارب اٹہتر کروڑ چینی یوان تک پہنچ گئ ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY