چین کی غیر ملکی تجارت کی اختراعی صلاحیت میں اضافہ جاری ہے، چین کی وزارت تجارت

0

بارہ جولائی کو چین کی ریاستی کونسل کے دفترِ اطلاعات کی جانب سے دی جانے والی نیوز بریفنگ میں بتایا گیا کہ حالیہ برسوں میں چین کی غیر ملکی تجارت کی اختراعی صلاحیت میں اضافہ جاری ہے اور  سرحد پار ای کامرس سمیت نئے کاروباری ماڈلز ،غیر ملکی تجارت  اور اعلی معیار کی ترقی کی تبدیلی اور اس میں بہتری کی قوتِ محرکہ بن چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چین نئے کاروباری انداز  اور نئے ماڈلز کی پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے متعدد اقدامات بھی کرے گا۔چینی وزیر تجارت کے معاون رن ہونگ بن نے بارہ جولائی کو ریاستی کونسل کے نیوز بریفنگ میں بتایا کہ  سرحد پار  ای کامرس کے حجم میں  5 سالوں میں تقریبا 10 گنا اضافہ ہوا ہے  اور مارکیٹ خریداری کےحجم میں 6 سالوں میں 5 گنا اضافہ ہوا ہے۔ ہمہ گیر غیر ملکی تجارتی خدمات کے کاروباری اداروں کی تعداد پندرہ سو سے زیادہ ہے، بیرون ملک قائم  گوداموں کی تعداد 1900 سےزائد ہو چکی ہے اور پروسیسنگ ٹریڈ بونڈڈ مینٹیننس  کے تقریباً ۱۳۰  منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔  

SHARE

LEAVE A REPLY