سائنو فارم اور سائنو ویک کی ویکسینز ” کوویکس” میں شامل

0

۱۲ جولائی کو منعقدہ پریس کانفرنس میں عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹرجنرل ٹیدروس ایدہانوم نےکہا کہ متغیر وائرس اور ویکسین کی غیرمتوازن فراہمی کے باعث کووڈ-۱۹ کی وباکے حوالے سے  دنیا کو ایک مرتبہ پھر سنگین صورتحال کا سامنا  ہے۔نئے مصدقہ کیسز  کی تعداد میں مسلسل چار ہفتے سےاضافہ ہورہا ہے۔  اسی دن دی گلوبل الائنس آف ویکسینز اینڈ ایمیونائزیشن ( GAVI)نے چین  کے دوا ساز اداروں ،سائنو فارم اور سائنو ویک  کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کرنے کا اعلان کیا۔ان معاہدوں کے تحت جولائی سے یہ دونوں دوا ساز ادارے ترقی پذیر ممالک میں انسداد  وبا کے لیے،  کوویکس کو ویکسینز  کی کل 38 کروڑ خوراکیں فراہم کریں گی۔ 
جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے لیے چینی دفد کے متعلقہ اہلکار نے کہا کہ مذکورہ معاہدے ، ویکسین کو عالمی عوامی مصنوعات بنانے کے لیے چین کے وعدے کو پورا کرنے کا ایک حصہ ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY