چین-روس دوستانہ ہمسائیگی معاہدے پر دستخط کی بیسویں سالگرہ کی خصوصی تقریب

0

گیارہ جولائی کو چینی وزیر خارجہ وانگ ای نےچین -روس دوستانہ ہمسائیگی معاہدے پر دستخط کی بیسویں سالگرہ منانے کی تقریب میں شرکت کی ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وانگ ای نے کہا کہ چین اور روس کے درمیان دوستانہ ہمسائیگی کا معاہدہ دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے نسل درنسل دوستی ,مشترکہ مفادات پر مبنی تعاون اور مضبوط باہمی حمایت کی بنیادی روح اور “عالمی امن ،استحکام ،ترقی اور تعاون کو مضبوط بنانے “کا مشترکہ مشن قرار دیا گیا۔گزشتہ دنوں چینی صدر شی جن پھنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن نےاس معاہدے کو توسیع دینے کا مشترکہ اعلان کیا تھا۔وانگ ای نے کہا کہ عالمی صورتحال میں خواہ کسی بھی قسم کی  تبدیلی آئے،چین اور روس کے درمیان نسل درنسل دوستی،تعاون ،مشترکہ مفادات اور باہمی حمایت کے جذبات اور امن وانصاف کے تحفظ  کے عزم میں تبدیلی نہیں آئے گی۔انہوں نے  چین اور روس کے درمیان باہمی سیاسی اعتماد کو مزید مضبوط بنانے،حقیقت پسندانہ تعاون اور افرادی تبادلوں کو فروغ دینے اور سٹریٹیجک تعاون کو مزید  مضبوط بنانے پر زور دیا۔
اس موقع پر چین میں تعینات روسی سفیر دینی سوو  نے  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی ایک سو ویں سالگرہ پر مبارکباد  پیش کرتے ہوئے کہا کہ چین کی جانب سے جامع اعتدال پسند خوشحال معاشرے  کی تکمیل  اور مطلق غربت کا مکمل خاتمہ ،انسانی تہذیب کی تاریخی کامیابی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY