خواتین اور بچوں کی صحت کے اعلی معیار کے حوالے سے چین بہت سے ممالک پر برتری رکھتا ہے

0

گیارہ جولائی کو عالمی یومِ آبادی کے موقع پرچین کے قومی ادارہ صحت اور اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ نے شنگھائی میں مشترکہ طور پر  ایک یادگاری تقریب کا انعقاد کیا۔ چین کے قومی ادارہ صحت کی جانب سے بتایا گیا کہ چین، خواتین اور بچوں کی صحت کے معیار کے حوالے سے اپنی کارکردگی کے باعث بہت سے متوسط اور زیادہ آمدن والے ممالک  پر برتری رکھتا ہے۔ چین ،عالمی ادارہ صحت کی طرف سے خواتین اور بچوں کی صحت میں اعلی کارکردگی کے حامل 10 ممالک میں شامل ہے۔عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے بعد سے چینی خواتین اور بچوں کی صحت کا معیارنمایاں طور پر بہتر ہوا ہے۔خصوصاً حالیہ برسوں میں چین میں شدید بیمار حاملہ خواتین کی دیکھ بھال کے لیے ۳۵۰۰سے زائد مراکز اور بیمار نوزائیدہ بچوں کی نگہداشت کے ۳۰۰۰مراکز قائم ہوئے ہیں۔ چین کے مختلف علاقوں میں زچہ و بچہ کی نگہداشت کے لیے خصوصی طبی ٹیمیں قائم کی گئی ہیں۔ 
دو ہزار بیس میں چین میں حمل اور زچگی کے دوران شرح اموات اور نوزائیدہ بچوں کی شرحِ اموات بالترتیب 16.9 / 100000 اور اعشاریہ پانچ چار فیصد تک کم ہوگئی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY