برآمدات پر قابو پانے کے لیے امریکہ نے۲۳چینی اداروں کو فہرست میں شامل کرلیا ، چین کی شدید مخالفت

0

امریکہ نے برآمدات پر قابو پانے کے لیے ۲۳چینی اداروں کو  اپنی  فہرست میں شامل کیا ہے ۔ چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے حال ہی میں ایک پریس کانفرنس میں اس حوالے سے کیے جانے والےایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے قومی سلامتی کے تصور کا پرچار کرتے ہوئے برآمد ات پر قابو پانے کے اقدامات کاغلط استعمال کیا ہے۔ امریکہ نے  حقائق کو نظرانداز کرتے ہوئے ایک بار پھر  نام نہاد “انسانی حقوق” کے بہانے ۲۳ چینی اداروں کو اپنی فہرست میں شامل کیاہے ۔ یہ چینی کمپنیوں کے لیے بے حد نامناسب طرزِ عمل ہے جو کہ بین الاقوامی معاشی اور تجارتی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔چین اس کی شدیدمخالفت کرتا ہے۔ امریکہ کو اپنا یہ غلط عمل فوری طور پر واپس لینا چاہیے۔ ترجمان نے واضح الفاظ میں کہا کہ چین اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here