“آزادیِ صحافت اتحاد ” کے ارکان سے ہانگ کانگ میں غیر قانونی کاروائیاں بند کرنے کا مطالبہ

0

“آزادیِ صحافت اتحاد  ” کے متعدد ارکان نے حال ہی میں ہانگ کانگ کے قومی سلامتی قانون اور چین کی مرکزی حکومت کی ہانگ کانگ پالیسی کو بد نام کرنے کے لیےایک بیان جاری کیا ۔ اس بیان کے تناظر میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں چینی وزارت خارجہ کےکمیشن آفس  کے ترجمان نے واضح کیا کہ یہ بیان بازی ہانگ کانگ کے معاملات  اور چین کے داخلی امور میں مداخلت ہے  اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی قانونی حکمرانی اور عدالتی آزادی کی صریح خلاف ورزی ہے۔ چین اس کی شدید مذمت کرتے ہوئے سخت عدم اطمینان اور شدید مخالفت کا اظہار کرتاہے۔  ترجمان نے کہا کہ “ایپل ڈیلی” ایک طویل عرصے سے ہانگ کانگ کو نقصان پہنچانے والی  غیر قانونی کارروائیوں میں مصروف رہا ہے۔ انہوں نے صحافت کی پیشہ ورانہ اخلاقیات سےانحراف کیا ہے اور ہانگ کانگ کے میڈیا ماحول کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ ایک طویل عرصے سے نظریاتی تکبر اور تعصب کی بنا پر ، کچھ مغربی ذرائع ابلاغ نے آزادی صحافت اور پریس مراعات کا غلط استعمال کیا اور بڑی تعداد میں جعلی خبریں بنائی ہیں ۔ ہم نام نہاد ” آزادیِ صحافت اتحاد” کے ارکان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں پر کار بند رہتے ہوئے آزادیِ صحافت کی آڑ میں ہانگ کانگ کے معاملات اور چین کے داخلی امور میں مداخلت بند کریں ۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here