منگولیا کے قومی دن کے موقع پر چینی صدر کا تہنیتی پیغام

0

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے گیارہ جولائی کو منگولیا کے  قومی دن کے موقع پر صدر اوخاناگن کھیوریل سسوخ کے نام مبارک بادکا پیغام ارسال کیا ۔ شی جن پھنگ نے اپنےتہنیتی پیغام میں  کہا کہ چین اور منگولیا خوشگوار تعلقات کے حامل ہمسایہ ممالک ہیں ۔ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے تعلقات تیزی سے  ترقی کر رہے ہیں ۔ مختلف شعبوں میں تعاون کے بہت سے مفید نتائج سامنے آئے ہیں اور  دونوں ممالک کےعوام  کی دوستی روز افزوں بڑھ رہی ہے ۔ کووڈ-۱۹ کی وبا پھوٹنے کے بعد دونوں ممالک نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا  اور مثالی تعاون کیا ۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ نئی صورتحال میں وہ منگولیائی صدر کے ساتھ مل کر چین منگولیا جامع اسٹریٹیجک شراکت داری کے تعلقات کے فروغ  کے لیے کوشش کرنے کے خواہاں ہے ۔ 

SHARE

LEAVE A REPLY