چینی وزیر خارجہ وانگ ای شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے ، چینی وزارت خارجہ

0

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے نو تاریخ کو  پریس کانفرنس میں کہا کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ ای بارہ سے سولہ جولائی تک ترکمانستان ، تاجکستان اور ازبکستان کا دورہ کریں گے اور شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ  اجلاس ، ” شنگھائی تعاون تنظیم ۔افغانستان رابطہ گروپ ” کے وزرائے خارجہ اجلاس  نیز ” وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیا : علاقائی  رابط سازی کے چیلنجز اور مواقع ”  سے متعلق اعلی سطحی بین الاقوامی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ ترجمان نے کہا کہ یہ دورہ وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ روایتی دوستانہ تعلقات کو مضبوط  بنانے ، شنگھائی تعاون تنظیم کی ترقی کو فروغ دینے ، افغانستان میں قیام امن  میں پیش رفت کے حصول  ، بیلٹ اینڈ روڈ  کی مشترکہ تعمیر کو آگے بڑھانے اور علاقائی رابطہ سازی کے قیام کے لیے ایک  اہم ترین سفارتی سرگرمی ہے ۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here