چین نے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کو غیر ذمہ دارانہ فعل قرار دیا ہے

0

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے نو جولائی کو  پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکی فوج کا اپنی ذمہ داری اور فرض کو نظر انداز کرتے ہوئے افغانستان سے انخلا ، امریکی منافقت کا عکاس ہے۔اطلاعات کے مطابق حال ہی میں امریکی فوج نے بگرام ایئر بیس سے ہنگامی طور پر انخلا کیا ہے۔ اس باعث افغان حکام کو صورتحال پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا  ہے۔امریکی فوج کے انخلا کے بعد افغانستان کی صورتحال قابو سے باہر  ہو چکی ہے۔ امریکہ کے غیرذمہ دارانہ فعل کو افغانستان سمیت عالمی برادری کی تنقید کا سامنا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ متعدد حقائق ثابت کرتے ہیں کہ  بین الاقوامی ذمہ داری سے عہدہ براء ہونے کی نسبت ، ذاتی مفاد ہمیشہ سے امریکی ترجیح رہی ہے۔ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان کے دوست ہمسایہ ملک کی حیثیت سے چین نے ہمیشہ افغانستان کی اپنے اقتداراعلیٰ، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں افغان عوام کی حمایت کی ہے۔چین “افغان عوام کے پاس اختیارات” کے اصول پر قائم ہے۔ چین مسئلہ افغانستان کے سیاسی حل کے لیے کوشاں ہے ۔ چین عالمی برادری اور  دیگر علاقائی ممالک کے ساتھ مل کر افغانستان میں پرامن مفاہمتی عمل  کو آگے بڑھانے اور جلد از جلد امن و استحکام کے قیام میں مدد کا خواہاں ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY