چینی صدر شی جن پھنگ اور جنوبی سوڈان کے صدر کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی دسویں سالگرہ پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ

0

نو جولائی کو چینی صدر شی جن پھنگ اور جنوبی سوڈان کے صدر سلوا کیر  کے درمیان دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی دسویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ ہوا۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ گزشتہ  دس برسوں سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات صحت مندانہ اور مستحکم انداز میں ترقی کر رہے ہیں اور کووڈ- ۱۹  کی وبا سے لڑنے کے دوران دونوں ممالک نے مل کر بھائیوں جیسی گہری دوستی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں جنوبی سوڈان کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہوں اور صدر  سلوا کیر کے ساتھ مل کر باہمی سیاسی اعتماد کو مضبوط بناتے ہوئے دی بیلٹ اینڈ روڈ کے ڈھانچے میں مختلف شعبوں میں تبادلوں و تعاون کو فروغ دینے پر تیار ہوں ۔صدر سلوا کیر  نے کہا کہ چین جنوبی سوڈان کا اصل دوست ہے۔جنوبی سوڈان کے قیام کو صرف دس سال ہوئے ہیں اور اس عرصے میں عوامی جمہوریہ چین نے اقتصادی و سماجی ترقی، قیام امن اور کووڈ-19 کی وبا کے مقابلے میں مثالی مدد کی ہے۔جنوبی سوڈان چین کا شکرگزار ہے اور دوطرفہ تعلقات کو مسلسل مضبوط بناتے ہوئے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچانے کا خواہاں ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY