شی جن پھنگ تحقیقی مرکز برائے فکر ماحولیاتی تہذیب کے قیام کی تقریب سات تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوئی۔
اجلاس نے نشاندہی کی گئی کہ شی جن پھنگ کے ماحولیاتی تہذیب کے بارے میں نظریات نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے بارے میں شی جن پھنگ کے خیالات کا ایک اہم حصہ ہیں ۔یہ ایک بڑی نظریاتی کامیابی ہے۔یہ سوشلسٹ ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر کے لئے ایک سائنسی اور طاقتور رہنما نظریاتی خزانہ ہے۔ ماحولیاتی تہذیب کے شی جن پھنگ کے افکار کا مطالعہ اور تشریح کرنا سی پی سی مرکزی کمیٹی کی طرف سے ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر کے سلسلے میں ایک اہم اسٹریٹجک فیصلہ اور اقدام ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ شی جن پھنگ تحقیقی مرکز برائے فکر ماحولیاتی تہذیب وزارت ماحولیات کے تحت قائم کیا گیا ہے۔