سات تاریخ کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 47 ویں اجلاس میں “کھیلوں اور اولمپک آئیڈیلز کے ذریعے نوجوانوں کے حقوق انسانی کو فروغ دینا” کے موضوع پر ایک سمپوزیم منعقد ہوا۔ جنیوا میں اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کے سفیر چھن شو نے اس بات کی نشاندہی کی کہ چین بیجنگ سرمائی اولمپکس اور پیرا اولمپکس کو ایک سادہ ، محفوظ اور شاندار ایونٹ بنائے گا۔
روس ، وینزویلا ، نیپال اور دیگر ممالک کے نمائندوں نے چین میں 2022 بیجنگ سرمائی اولمپکس اور پیرا اولمپکس کے انعقاد کا خیرمقدم کیا۔ ان کا خیال ہے کہ یہ ایونٹ حصہ لینے والے تمام ممالک کے لئے ایک عظیم الشان پروگرام ہو گا۔ انہوں نے کچھ ممالک کی جانب سے کھیلوں کے میدان میں سیاست کرنے کی کاروائی کی مخالفت کی۔ وینزویلا کے نمائندے نے اس بات کی نشاندہی کی کہ بیجنگ، گرمائی اور سرمائی اولمپکس کی میزبانی کرنے والا دنیا کا واحد شہر ہے، جس نے بین الاقوامی اولمپک تحریک میں منفرد شراکت داری کی ہے۔