پانڈا ، معدومیت کے خطرے سے دوچار جانوروں کی فہرست سے باہر

0
پانڈا ، معدومیت کے خطرے سے دوچار جانوروں کی فہرست سے باہر_fororder_33

چین کی ریاستی کونسل نے حال ہی میں اعلان کیا کہ فطری ماحول میں پانڈا کی تعداد۱۸۰۰ تک پہنچ گئی ہےاور اب اسے معدومیت کے خطرے سے دوچار جانوروں کی فہرست سے نکال دیا گیاہے۔۸ جولائی کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا کہ بے شک یہ ایک خوشخبری ہے ۔حالیہ برسوں میں ماحول دوست نظریہ، چینی عوام کے دلوں میں گھر کر گیا ہے اور مختلف علاقائی حکومتیں بھی اسی نظریے پر عمل درآمد کررہی ہیں۔ 
اسی دن چین کی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں وانگ وین بین نے آگاہ کیا کہ حیاتیاتی تمدن ۲۰۲۱ کا عالمی فورم رواں ماہ چین کے شہر گوئی یانگ میں منعقد ہوگا اورحیاتیاتی تنوع کے کنوینشن پر دستخط کرنے والوں کی پندرہویں کانفرنس بھی اکتوبر میں چین کے زیر صدارت منعقد ہوگی۔چین حیاتیاتی تحفظ سے ماحولیاتی گورننس میں عالمی تعاون کو فروغ دینے کاخواہش مند ہے تاکہ انسانوں کے مشترکہ گھر کی حفاظت کی جائے۔

SHARE

LEAVE A REPLY