چھ جولائی کو اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کے وزیر جیانگ ڈوان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 47 ویں اجلاس میں خواتین کے حقوق سے متعلق سالانہ سمپوزیم میں خطاب کیا۔انہوں نے کینیڈا کے اصلی مقامی خواتین کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتےہوئے نشاندہی کی کہ حال ہی میں کینیڈا میں اصلی مقامی باشندوں کےایک پرانے بورڈنگ اسکول کے مقام پر ایک ہزار سےزائد گمنام قبریں اور بڑی تعداد میں انسانی لاشوں کی باقیات ملی ہیں۔ بورڈنگ اسکول میں بڑی تعداد میں ان اصلی مقامی افراد کے بچوں سےزیادتی کیے جانے کا علم ہوا ہے جب کہ کینیڈا نے بڑی تعداد میں اصلی مقامی خواتین کو جبری طور پربانجھ کیے جانے کا حکم بھی عائد کیا۔چین، کینیڈا میں اصلی مقامی بچوں اور خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے تمام معاملات کی جامع اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے تاکہ تمام ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا یقینی بنایا جا سکے ۔ان غیر اخلاقی معاملات پر کینیڈا کا صرف معافی مانگنا کافی نہیں ہے اسے اپنی غلطیوں کا ازالہ کرنےکے لیے عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔ چین نے کینیڈا سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ افریقی نژاد لوگوں ، ایشیائی باشندوں خصوصاً خواتین کے خلاف نسلی امتیازپر مبنی سلوک اور نفرت انگیز جرائم کا مقابلہ کرے۔