چین پاکستان یوتھ فرینڈشپ اسٹوری میٹنگ بیجنگ میں منعقد ہوئی

0


حال ہی میں چین اور پاکستان کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے سلسلے میں بیجنگ میں آل چائنا یوتھ فیڈریشن اور پاکستان نیشنل یوتھ کونسل کے زیر اہتمام چین پاکستان یوتھ فرینڈشپ اسٹوری میٹنگ منعقد ہوئی ۔ آل چائنا یوتھ فیڈریشن کے وائس چیئرمین  شو شیاؤ اور پاکستانی وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان اور نیشنل یوتھ کونسل آف پاکستان کے سربراہ   عثمان ڈار نے پاکستان سے دونوں ملکوں کے ۶۰ نوجوان نمائندوں کے ساتھ اس تقریب میں ویڈیو لنک کے ذریعےشرکت کی ۔

چین پاکستان یوتھ فرینڈشپ اسٹوری میٹنگ بیجنگ میں منعقد ہوئی_fororder_img_960182f6102b02d3bd64dd1800d42adc37d3
چین پاکستان یوتھ فرینڈشپ اسٹوری میٹنگ بیجنگ میں منعقد ہوئی_fororder_img_9601f161d061d955e45d1e2a7fbae79f3ebd

آل چائنا یوتھ فیڈریشن کے وائس چیئرمین شو شیاؤ نے کہا  کہ  تاریخ اور حقیقت سے ثابت ہوا ہے کہ چین اور پاکستان واقعتا اچھے دوست ، اچھے پڑوسی ، اچھے ساتھی  اور اچھے بھائی ہیں۔ چین اور پاکستان کی دوستی پہاڑوں سے اونچی ، سمندر سے گہری اور شہد سے بھی میٹھی ہے۔  انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اتحاد اور تعاون کے سلسلے میں، تبادلوں کے فروغ  میں اور  انوویشن اور کاروبار میں ترقی حاصل کرنا ہوگی۔

چین پاکستان یوتھ فرینڈشپ اسٹوری میٹنگ بیجنگ میں منعقد ہوئی_fororder_img_960151c496441656b9ba9ec3489b188d993d

 پاکستانی وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان اور نیشنل یوتھ کونسل آف پاکستان کے سربراہ  عثمان ڈار نے کہا کہ پاکستان دنیا کے سب سے کم عمر ممالک میں سے ایک ہے ،جس کی آبادی کا 68 فیصد  کی عمر 30 سال سے کم ہے۔اس لئے  نوجوانوں کی ترقی  پاکستان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اس مقصد کے لئے  پاکستان کے  وزیر اعظم عمران خان نے “کامیاب نوجوان ” منصوبے کا آغاز کیا۔ اس منصوبے سے ایک سو ستر ہزار  پاکستانی نوجوانوں کو مفت پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی گئی ہے ، جو چین اور پاکستان کے مابین دوستی  اور سفارتی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے مزید مثبت کردار ادا کریں گے۔

چین پاکستان یوتھ فرینڈشپ اسٹوری میٹنگ بیجنگ میں منعقد ہوئی_fororder_微信图片_20210623105546

چائنا میڈیا گروپ کی اردو سروس  کی صحافی چوشی نے اس تقریب میں شرکت کی اور نوجوان نمائندے کے طور پر چین پاک دوستی کے بارے میں اپنی کہانی سنائی۔

SHARE

LEAVE A REPLY