دو چینی خلابازوں کی خلائی اسٹیشن سے باہر چہل قدمی

0

اتوار کے روز چین کے خلائی اسٹیشن تیانگونگ کے تیانہہ کور ماڈیول میں  مقیم تین چینی خلابازوں  میں سے دو یعنی  لیو بومنگ اور تانگ ہونگ بو نے روبوٹ بازو کی مدد سے اپنے موجودہ مشن کی پہلی غیر معمولی سرگرمیاں انجام دینے کے لئے باہر کا رخ کیا۔ یادرہے کہ سن دو ہزار آٹھ میں شینزو 7 مشن کے بعد چینی خلابازوں نے یہ دوسری خلائی  چہل قدمی انجام دی ہے  ، اس دوران لیو نے اپنی ٹیم کے ساتھی ژائی ژی گانگ کی 20 منٹ  خلائی چہل قدمی  میں  مدد کی  ۔

SHARE

LEAVE A REPLY