کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی 100 ویں سالگرہ منانے کے لئے بیجنگ میں آرٹ پرفارمنس کا انعقاد

0

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی 100 ویں سالگرہ منانے کے لئے اٹھائیس جون کو بیجنگ میں آرٹ پرفارمنس کا انعقاد ہوا۔

سی پی سی کے 100 سالہ  سفر کا جشن  منانے کیلئے دو گھنٹے طویل  پروگرام میں سی پی سی کے سفر کے  تاریخی مناظر دکھائے گئے ہیں ۔

اس پروگرام میں دکھایا گیا کہ   پارٹی  کی بنیاد کہاں پڑی، کس طرح اس نے چینی انقلاب کی رہنمائی کی  ، کس طرح چینی قوم کو  اکٹھا کرکے  اپنے قدموں پر کھڑا کیا، اور کس طرح ملک کو ترقی دی اور پھر جدت اور اصلاحات کے ذریعے  ملک کو آگے بڑھاتی رہی۔

عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے بعد کچھ اہم کارناموں پر روشنی ڈالی گئی جن میں انتہائی غربت کا خاتمہ ،ہانگ کانگ کی واپسی اور کووڈ-۱۹ پر قابو پانا شامل ہیں۔

 پروگرامکااختتام اس  پیغام کے ساتھ  کیا گیا کہ پوری دنیا کی  تعمیر کی جاسکتی ہے جس کی تعبیر کو چین بنی نوع انسان کاہم نصیب معاشرہ  کہتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here