ایشیا-پسیفک براڈکاسٹنگ یونین اور دیگر ایشیائی میڈیا اداروں کی جانب سے سی پی سی کے قیام کی 100ویں سالگرہ پر مبارکباد

0

سی پی سی  کے قیام کی 100و یں سالگرہ کی مناسبت سے ایشیا-پسیفک براڈکاسٹنگ یونین یعنی اے بی یو ،ایشیا کے دیگر ممالک کے میڈیا اداروں کے سربراہان نے چائنا میڈیا گروپ کے سربراہ شین ہائی شیونگ کے نام خطوط بھیجے اور سی پی سی کے قیام کے سو سال میں چین کے حاصل کر دہ عظیم ثمرات کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ جامع تعاون کو جاری رکھنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
 اے بی یو  کے سیکرٹری جنرل جواد موٹاگھی نے اپنے خط میں کہا کہ یہ ایک اہم موقع ہے۔چین کے حاصل کردہ ثمرات نسل در نسل چینیوں کی انتھک کوششوں کے نتائج ہیں۔چین میں جامع اعتدال پسند خوشحال معاشرے کی تکمیل ایک عظیم تاریخی کامیابی ہے۔چین کی ترقی کا سفر لاجواب ہے اور دنیا نے اس سے بہت کچھ سیکھا ہے۔
 اس کے علاوہ لاؤس کی نیشنل براڈکاسٹنگ ریڈیو،نیشنل خبررساں ایجنسی،افغانستان  اورنیپال کے دیگر میڈیا اداروں نے شین ہائی شیونگ  کے  نام تہنیتی پیغامات بھیجے۔
شین ہائی شیونگ نے مذکورہ اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ مختلف میڈیا اداروں کے ساتھ مل کر تبادلوں کو فروغ  دینے کیلئے آمادہ ہے تاکہ عالمی امن و ترقی،مزید منصفانہ اور معقول عالمی نظم و نسق کی تشکیل اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here